April 23, 2024

فہرست مضامین > طلاق >ظهار كا حكم

ظهار كا حكم

پارہ
سورۃ
آیت
X
28
58 المجادلة
2-4

الَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِنكُم مِّن نِّسَائِهِم مَّا هُنَّ أُمَّهَاتِهِمْ إِنْ أُمَّهَاتُهُمْ إِلاَّ اللاَّئِي وَلَدْنَهُمْ وَإِنَّهُمْ لَيَقُولُونَ مُنكَرًا مِّنَ الْقَوْلِ وَزُورًا وَإِنَّ اللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ 

تشریح

تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں ، (ان کے اس عمل سے) وہ بیویاں اُن کی مائیں نہیں ہو جاتیں ۔ اُن کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے اُن کو جنم دیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ ایسی بات کہتے ہیں جو بہت بُری ہے، اورجھوٹ ہے، اور اﷲ بہت معاف کرنے والا، بہت بخشنے والا ہے

وَالَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِن نِّسَائِهِمْ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مِّن قَبْلِ أَن يَتَمَاسَّا ذَلِكُمْ تُوعَظُونَ بِهِ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ 

تشریح

اور جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں ، پھر انہوں نے جو کچھ کہا ہے، اُس سے رُجوع کرتے ہیں ، تو اُن کے ذمے ایک غلام آزاد کرنا ہے، قبل اس کے کہ وہ (میاں بیوی) ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں ۔ یہ ہے وہ بات جس کی تمہیں نصیحت کی جارہی ہے، اور جو کچھ تم کرتے ہو، اﷲ اُس سے پوری طرح باخبر ہے

فَمَنْ لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ مِنْ قَبْلِ اَنْ يَّتَمَـاۗسَّا ۚ فَمَنْ لَّمْ يَسْتَطِعْ فَاِطْعَامُ سِـتِّيْنَ مِسْكِيْنًا ۭ ذٰلِكَ لِتُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ ۭ وَتِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ ۭ وَلِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابٌ اَلِيْمٌ

تشریح

پھر جس شخص کو غلام میسر نہ ہو، اُس کے ذمے دو متواتر مہینوں کے روزے ہیں ، قبل اس کے کہ وہ (میاں بیوی) ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں ۔ پھر جس کو اس کی بھی استطاعت نہ ہو، اُس کے ذمے ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے۔ یہ اس لئے تاکہ تم اﷲ اور اُس کے رسول پر اِیمان لاؤ۔ اور یہ اﷲ کی مقرر کی ہوئی حدیں ہیں ، اور کافروں کیلئے دردناک عذاب ہے

UP
X
<>