April 16, 2024

فہرست مضامین > قيامت >نفخِ صور

نفخِ صور

پارہ
سورۃ
آیت
X
7
6 الأنعام
73

وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ بِالْحَقِّ وَيَوْمَ يَقُولُ كُن فَيَكُونُ قَوْلُهُ الْحَقُّ وَلَهُ الْمُلْكُ يَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّوَرِ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْخَبِيرُ 

تشریح

اور وہی ذات ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے، اور جس دن وہ (روزِ قیامت سے) کہے گا کہ : ’’ تو ہو جا ‘‘ تو وہ ہو جائے گا۔ اُس کا قول برحق ہے۔ اور جس دن صور پھونکا جائے گا، اُس دن بادشاہی اُسی کی ہوگی۔ وہ غائب و حاضر ہر چیز کو جاننے والا ہے، اور وہی بڑی حکمت والا، پوری طرح باخبر ہے

16
18 الكهف
98-101

وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَمُوجُ فِي بَعْضٍ وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَجَمَعْنَاهُمْ جَمْعًا 

تشریح

او ر اُس دن ہم ان کی یہ حالت کر دیں گے کہ وہ موجوں کی طرح ایک دوسرے سے ٹکرا رہے ہوں گے، اور صور پھونکا جائے گا، تو ہم سب کو ایک ساتھ جمع کر لیں گے

وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِّلْكَافِرِينَ عَرْضًا 

تشریح

اور اُس دن ہم دوزخ کو اُن کافروں کے سامنے کھلی آنکھوں لے آئیں گے

الَّذِينَ كَانَتْ أَعْيُنُهُمْ فِي غِطَاء عَن ذِكْرِي وَكَانُوا لا يَسْتَطِيعُونَ سَمْعًا 

تشریح

جن کی آنکھوں پر (دُنیا میں ) میری نصیحت کی طرف سے پردہ پڑا ہوا تھا، اور جو سننے کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے

20
27 النمل
87-88

وَيَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ فَفَزِعَ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الأَرْضِ إِلاَّ مَن شَاء اللَّهُ وَكُلٌّ أَتَوْهُ دَاخِرِينَ

تشریح

اور جس دن صور پھونکا جائے گا، تو آسمانوں اور زمین کے سب رہنے والے گھبرا اُٹھیں گے، ۔ سوائے اُن کے جنہیں اﷲ چاہے گا، ۔ اور سب اُس کے پاس جھکے ہوئے حاضر ہوں گے

وَتَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَهِيَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ صُنْعَ اللَّهِ الَّذِي أَتْقَنَ كُلَّ شَيْءٍ إِنَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَفْعَلُونَ

تشریح

تم (آج) پہاڑوں کو دیکھتے ہو تو سمجھتے ہو کہ یہ اپنی جگہ جمے ہوئے ہیں ، حالانکہ (اُس وقت) وہ اس طرح پھر رہے ہوں گے جیسے بادل پھرتے ہیں ۔ یہ سب اﷲ کی کاریگری ہے جس نے ہر چیز کو مستحکم طریقے سے بنایا ہے۔ یقینا اُسے پوری خبر ہے کہ تم کیا کام کرتے ہو

23
38 ص
15

وَمَا يَنظُرُ هَؤُلاء إِلاَّ صَيْحَةً وَاحِدَةً مَّا لَهَا مِن فَوَاقٍ

تشریح

اور (مکہ کے) یہ لوگ (بھی) بس ایک ایسی چنگھاڑ کا انتظا ر کر رہے ہیں جس میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا

24
39 الزمر
68

وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الأَرْضِ إِلاَّ مَن شَاء اللَّهُ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَى فَإِذَا هُم قِيَامٌ يَنظُرُونَ

تشریح

اور صور پھونکا جائے گا تو آسمانوں اورزمین میں جتنے ہیں ، وہ سب بے ہوش ہوجائیں گے، سوائے اُس کے جسے اﷲ چاہے۔ پھر دوسری بار پھونکاجائے گا تو وہ سب لوگ پل بھر میں کھڑے ہوکر دیکھنے لگیں گے

26
50 ق
20

وَنُفِخَ فِي الصُّوْرِ ۭ ذٰلِكَ يَوْمُ الْوَعِيْدِ

تشریح

اور صور پھونکا جانے والا ہے۔ یہ وہ دن ہوگا جس سے ڈرایا جاتاتھا

26
50 ق
41-42

وَاسْتَمِعْ يَوْمَ يُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَّكَانٍ قَرِيْبٍ

تشریح

اور ذراتوجہ سے سنو ! جس دن ایک پکارنے والا ایک قریبی جگہ سے پکارے گا

يَّوْمَ يَسْمَعُوْنَ الصَّيْحَةَ بِالْحَقِّ ۭ ذٰلِكَ يَوْمُ الْخُرُوْجِ

تشریح

جس دن لوگ سچ مچ اُ س کی پکار کی آواز سنیں گے، وہ قبروں سے نکلنے کا دن ہوگا

29
69 الحاقة
13-17

فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ نَفْخَةٌ وَاحِدَةٌ

تشریح

پھر جب ایک ہی دفعہ صور میں پھونک ماردی جائے گی

وَحُمِلَتِ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَاحِدَةً

تشریح

اور زمین اور پہاڑوں کو اُٹھا کر ایک ہی ضرب میں ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا

فَيَوْمَئِذٍ وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ

تشریح

تو اُس دن وہ واقعہ پیش آجائے گا جسے پیش آنا ہے

وَانْشَقَّتِ السَّمَاءُ فَهِيَ يَوْمَئِذٍ وَاهِيَةٌ

تشریح

اور آسمان پھٹ پڑے گا، اور وہ اُس دن بالکل بودا پڑ جائے گا

وَالْمَلَكُ عَلَى أَرْجَائِهَا وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ

تشریح

اور فرشتے اُس کے کناروں پر ہوں گے، اور تمہارے پروردگار کے عرش کو اُس دن آٹھ فرشتے اپنے اُوپر اُٹھائے ہوئے ہوں گے

UP
X
<>