April 24, 2024

فہرست مضامین > قران كي حكايات >اصحاب الاخدود كا قصه

اصحاب الاخدود كا قصه

پارہ
سورۃ
آیت
X
30
85 البروج
4-11

قُتِلَ أَصْحَابُ الْأُخْدُودِ

تشریح

کہ خدا کی مار ہے اُن خندق (کھودنے) والوں پر

النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ

تشریح

اُس آگ والوں پر جو ایندھن سے بھری ہوئی تھی

إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ

تشریح

جب وہ اُس کے پاس بیٹھے تھے

وَهُمْ عَلَى مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ

تشریح

اور وہ ایمان والوں کے ساتھ جو کچھ کر رہے تھے، اُس کا نظارہ کرتے جاتے تھے

وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ

تشریح

اور وہ ایمان والوں کو کسی اور بات کی نہیں ، صرف اس بات کی سزا دے رہے تھے کہ وہ اُس اﷲ پر ایمان لے آئے تھے جو بڑے اقتدار والا، بہت قابلِ تعریف ہے

الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ

تشریح

جس کے قبضے میں سارے آسمانوں اور زمین کی سلطنت ہے۔ اور اﷲ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے

إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ

تشریح

یقین رکھو کہ جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ظلم کا نشانہ بنایا ہے، پھر توبہ نہیں کی ہے، اُن کیلئے جہنم کا عذاب ہے، اور اُن کو آگ میں جلنے کی سزا دی جائے گی

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ

تشریح

جو لوگ ایمان لائے ہیں ، اور انہوں نے نیک عمل کئے ہیں ، اُن کیلئے بیشک (جنت کے) ایسے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ۔ یہ ہے بڑی کامیابی !

UP
X
<>