May 4, 2024

فہرست مضامین > عقائد > ابواب توحید > رزق اور اس میں تنگی اور كشادگی فقط الله تعالى كے اختيار میں ہے

رزق اور اس میں تنگی اور كشادگی فقط الله تعالى كے اختيار میں ہے

پارہ
سورۃ
آیت
X
2
2 البقرة
212

زُيِّنَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا وَيَسْخَرُونَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ اتَّقَوْا فَوْقَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَاللَّهُ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ

تشریح

جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ان کیلئے دنیوں زندگی بڑی دلکش بنادی گئی ہے اور وہ اہلِ ایمان کا مذاق اڑاتے ہیں ۔ حالانکہ جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا ہے وہ قیامت کے دن ان سے کہیں بلندہوں گے اور اﷲ جس کو چاہتا ہے بے حساب رزق دیتا ہے

6
5 المائدة
88

وَكُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ حَلٰلًا طَيِّبًا ۠وَّاتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِيْٓ اَنْتُمْ بِه مُؤْمِنُوْنَ 

تشریح

اور اﷲ نے تمہیں جو رزق دیا ہے اس میں سے حلال پاکیزہ چیزیں کھاؤ، اور جس اﷲ پر تم ایمان رکھتے ہو اس سے ڈرتے رہو

12
11 هود
6

وَمَا مِن دَآبَّةٍ فِي الأَرْضِ إِلاَّ عَلَى اللَّهِ رِزْقُهَا وَيَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَمُسْتَوْدَعَهَا كُلٌّ فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ 

تشریح

اور زمین پر چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں ہے جس کا رزق اﷲ نے اپنے ذمے نہ لے رکھا ہو۔ وہ اُس کے مستقل ٹھکانے کو بھی جانتا ہے، اور عارضی ٹھکانے کو بھی۔ ہر بات ایک واضح کتاب میں درج ہے

13
13 الرعد
26

اللَّهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاء وَيَقَدِرُ وَفَرِحُواْ بِالْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا فِي الآخِرَةِ إِلاَّ مَتَاعٌ 

تشریح

اﷲ جس کیلئے چاہتا ہے، رزق میں وسعت کر دیتا ہے، اور (جس کیلئے چاہتا ہے) تنگی کر دیتا ہے۔ یہ (کافر) لوگ دنیوی زندگی پر مگن ہیں ، حالانکہ آخرت کے مقابلے میں دُنیوی زندگی کی حیثیت اس سے زیادہ نہیں کہ وہ معمولی سی پونجی ہے

17
22 الحج
58

وَالَّذِيْنَ هَاجَرُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ ثُمَّ قُتِلُوْٓا اَوْ مَاتُوْا لَيَرْزُقَنَّهُمُ اللّٰهُ رِزْقًا حَسَنًا ۭ وَاِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ

تشریح

اور جن لوگوں نے اﷲ کے راستے میں ہجرت کی، پھر قتل کر دیئے گئے یا اُن کا انتقال ہوگیا، تو اﷲ اُنہیں ضروراچھا رزق دے گااور یقین رکھو کہ اﷲ ہی بہترین رزق دینے والا ہے۔

20
29 العنكبوت
17

إِنَّمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ أَوْثَانًا وَتَخْلُقُونَ إِفْكًا إِنَّ الَّذِينَ تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ لا يَمْلِكُونَ لَكُمْ رِزْقًا فَابْتَغُوا عِندَ اللَّهِ الرِّزْقَ وَاعْبُدُوهُ وَاشْكُرُوا لَهُ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

تشریح

جو کچھ تم کرتے ہو وہ یہ ہے کہ اﷲ کو چھوڑ کر تم بتوں کو پوجتے ہو، اور جھوٹی باتیں گھڑتے ہو۔ یقین جانو کہ اﷲ کو چھوڑ کر جن جن کی تم عبادت کرتے ہو، وہ تمہیں رزق دینے کا کوئی اختیار نہیں رکھتے، اس لئے رزق اﷲ کے پاس تلاش کرو، اور اُس کی عبادت کرو، اور اُس کا شکر اَداکرو۔ اُسی کے پاس تمہیں واپس لوٹایاجائے گا

21
29 العنكبوت
60

وَكَأَيِّن مِن دَابَّةٍ لا تَحْمِلُ رِزْقَهَا اللَّهُ يَرْزُقُهَا وَإِيَّاكُمْ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

تشریح

اور کتنے جانور ہیں جو اپنا رزق اُٹھائے نہیں پھرتے ! اﷲ اُنہیں بھی رزق دیتا ہے، اور تمہیں بھی، اور وہی ہے جو ہر بات سنتا، ہر چیز جانتا ہے

21
30 الروم
40

اللَّهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ هَلْ مِن شُرَكَائِكُم مَّن يَفْعَلُ مِن ذَلِكُم مِّن شَيْءٍ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ

تشریح

اﷲ وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا، پھر اُس نے تمہیں رزق دیا، پھر وہ تمہیں موت دیتا ہے، پھر تمہیں زندہ کرے گا۔ جن کو تم نے اﷲ کا شریک ماناہوا ہے، کیا اُن میں سے کوئی ہے جو ان میں سے کوئی کام کرتا ہو؟ پاک ہے وہ اور بہت بالا وبرتر اُس شرک سے جس کا ارتکاب یہ لوگ کرتے ہیں

22
35 فاطر
3

يَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللَّهِ يَرْزُقُكُم مِّنَ السَّمَاء وَالأَرْضِ لا إِلَهَ إِلاَّ هُوَ فَأَنَّى تُؤْفَكُونَ

تشریح

اے لوگو ! یاد کرو ان نعمتوں کو جو اﷲ نے تم پر نازل کی ہیں ۔ کیا اﷲ کے سوا کوئی اور خالق ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہو؟ اُس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ پھر آخر تم کہاں اوندھے چلے جا رہے ہو؟

24
40 غافر
13

هُوَ الَّذِي يُرِيكُمْ آيَاتِهِ وَيُنَزِّلُ لَكُم مِّنَ السَّمَاء رِزْقًا وَمَا يَتَذَكَّرُ إِلاَّ مَن يُنِيبُ

تشریح

وہی ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دِکھاتا، اور تمہارے لئے آسمان سے رزق اُتارتا ہے۔ اور نصیحت تو وہی مانا کرتا ہے جو (ہدایت کیلئے) دل سے رُجوع ہو

25
42 الشورى
27

وَلَوْ بَسَطَ اللَّهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهِ لَبَغَوْا فِي الأَرْضِ وَلَكِن يُنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَّا يَشَاء إِنَّهُ بِعِبَادِهِ خَبِيرٌ بَصِيرٌ 

تشریح

اور اگر اﷲ اپنے تمام بندو ں کیلئے رزق کو کھلے طور پر پھیلا دیتا تو وہ زمین میں سرکشی کرنے لگتے، مگر وہ ایک خاص اندازے سے جتنا چاہتا ہے (رزق) اُتارتا ہے۔ یقینا وہ اپنے بندوں سے پوری طرح باخبر، اُن پر نظر رکھنے والا ہے

27
51 الذاريات
58

اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِيْنُ

تشریح

اﷲ تو خود رزّاق ہے، مستحکم قوت والا !

28
65 الطلاق
3

وَّيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ۭ وَمَنْ يَّتَوَكَّلْ عَلَي اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗ ۭ اِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ اَمْرِهٖ ۭ قَدْ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا

تشریح

اور اُسے ایسی جگہ سے رزق عطا کرے گا جہاں سے اُسے گمان بھی نہیں ہوگا۔ اور جو کوئی اﷲ پر بھروسہ کرے، تو اﷲ اُس (کاکام بنانے) کیلئے کافی ہے۔ یقین رکھو کہ اﷲ اپنا کام پورا کرکے رہتا ہے۔ (البتہ) اﷲ نے ہر چیز کا ایک اندازہ مقرر کر رکھاہے

29
67 الملك
21

أَمَّنْ هَذَا الَّذِي يَرْزُقُكُمْ إِنْ أَمْسَكَ رِزْقَهُ بَلْ لَجُّوا فِي عُتُوٍّ وَنُفُورٍ

تشریح

اگروہ اپنا رزق بند کر دے تو بھلا وہ کون ہے جو تمہیں رزق عطا کر سکے؟ اس کے باوجود سرکشی اور بیزاری پر جمے ہوئے ہیں

UP
X
<>