May 4, 2024

فہرست مضامین > عقائد > ابواب توحید > نبی كے متعلق اعلان كہ آپ صلى الله عليہ وسلم عالم الغيب نہیں ہیں

نبی كے متعلق اعلان كہ آپ صلى الله عليہ وسلم عالم الغيب نہیں ہیں

پارہ
سورۃ
آیت
X
7
6 الأنعام
50

قُل لاَّ أَقُولُ لَكُمْ عِندِي خَزَآئِنُ اللَّهِ وَلا أَعْلَمُ الْغَيْبَ وَلا أَقُولُ لَكُمْ إِنِّي مَلَكٌ إِنْ أَتَّبِعُ إِلاَّ مَا يُوحَى إِلَيَّ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الأَعْمَى وَالْبَصِيرُ أَفَلاَ تَتَفَكَّرُونَ 

تشریح

 (اے پیغمبر !) ان سے کہو : ’’ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اﷲ کے خزانے ہیں ، اور نہ میں غیب کا (پورا) علم رکھتا ہوں ، اور نہ میں تم سے یہ کہتاہوں کہ میں فرشتہ ہوں ۔ میں تو صرف اُس وحی کی اتباع کرتا ہوں جو مجھ پر نازل کی جاتی ہے۔ ‘‘ کہو کہ : ’’ کیا ایک اندھا اور دُوسرا بینائی رکھنے والا دونوں برابر ہو سکتے ہیں ؟ پھرکیا تم غور نہیں کرتے ؟ ‘‘

9
7 الأعراف
187

يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ رَبِّي لاَ يُجَلِّيهَا لِوَقْتِهَا إِلاَّ هُوَ ثَقُلَتْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ لاَ تَأْتِيكُمْ إِلاَّ بَغْتَةً يَسْأَلُونَكَ كَأَنَّكَ حَفِيٌّ عَنْهَا قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ اللَّهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لاَ يَعْلَمُونَ

تشریح

 (اے رسول !) لوگ تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کب برپا ہوگی ؟ کہہ دو کہ : ’’ اُس کا علم تو صرف میرے رَبّ کے پاس ہے۔ وہی اُسے اپنے وقت پر کھول کر دکھائے گا، کوئی اور نہیں ۔ وہ آسمانوں اور زمین میں بڑی بھاری چیز ہے، جب آئے گی تو تمہارے پاس اچانک آجائے گی۔ ‘‘ یہ لوگ تم سے اس طرح پوچھتے ہیں جیسے تم نے اُس کی پوری تحقیق کر رکھی ہے۔ کہہ دو کہ : ’’ اُس کا علم صرف اﷲ کے پاس ہے، لیکن اکثر لوگ (اس بات کو) نہیں جانتے۔ ‘‘

9
7 الأعراف
188

قُل لاَّ أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعًا وَلاَ ضَرًّا إِلاَّ مَا شَاء اللَّهُ وَلَوْ كُنتُ أَعْلَمُ الْغَيْبَ لاَسْتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَيْرِ وَمَا مَسَّنِيَ السُّوءُ إِنْ أَنَاْ إِلاَّ نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ

تشریح

کہو کہ : ’’ جب تک اﷲ نہ چاہے، میں خود اپنے آپ کو بھی کوئی نفع یا نقصان پہنچانے کا اختیار نہیں رکھتا، اور اگر مجھے غیب کا علم ہوتا تو میں اچھی اچھی چیزیں خوب جمع کرتا، اور مجھے کبھی کوئی تکلیف ہی نہ پہنچتی۔ میں تو بس ایک ہوشیار کرنے والا اور خوشخبری سنانے والا ہوں ، اُن لوگوں کیلئے جو میری بات مانیں ۔ ‘‘

29
72 الجن
25

قُلْ إِنْ أَدْرِي أَقَرِيبٌ مَا تُوعَدُونَ أَمْ يَجْعَلُ لَهُ رَبِّي أَمَدًا

تشریح

کہہ دو کہ : ’’مجھے معلوم نہیں ہے کہ جس چیز سے تمہیں ڈرایا جارہا ہے، آیا وہ نزدیک ہے یا میرا پروردگار اُس کیلئے کوئی لمبی مدت مقرر فرماتا ہے

UP
X
<>