May 18, 2024

فہرست مضامین > عقائد > ابواب توحید > الله تعالى مصيبت زده كى بے قرارى ديكھ كر اس كى دعا قبول فرماتا هے

الله تعالى مصيبت زده كى بے قرارى ديكھ كر اس كى دعا قبول فرماتا هے

پارہ
سورۃ
آیت
X
2
2 البقرة
186

وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ

تشریح

اور (اے پیغمبر !) جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں پوچھیں تو (آپ ان سے کہہ دیجئے کہ) میں اتنا قریب ہوں کہ جب کوئی مجھے پکارتا ہے تو میں پکارنے والے کی پکار سنتا ہوں ۔ لہٰذا وہ بھی میری بات دل سے قبول کر یں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ وہ راہِ راست پر آجائیں

20
27 النمل
62

أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاء الأَرْضِ أَإِلَهٌ مَّعَ اللَّهِ قَلِيلاً مَّا تَذَكَّرُونَ

تشریح

بھلا وہ کون ہے کہ جب کوئی بے قرار اُسے پکارتا ہے تو وہ اس کی دعا قبول کرتا ہے، اور تکلیف دور کر دیتا ہے، اور جو تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے؟ کیا (پھر بھی تم کہتے ہو کہ) اﷲ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے؟ نہیں ! بلکہ تم بہت کم نصیحت قبول کرتے ہو

24
39 الزمر
49

فَإِذَا مَسَّ الإِنسَانَ ضُرٌّ دَعَانَا ثُمَّ إِذَا خَوَّلْنَاهُ نِعْمَةً مِّنَّا قَالَ إِنَّمَا أُوتِيتُهُ عَلَى عِلْمٍ بَلْ هِيَ فِتْنَةٌ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لا يَعْلَمُونَ

تشریح

پھر اِنسان (کا حال یہ ہے کہ جب اُس) کو کوئی تکلیف چھو جاتی ہے تو وہ ہمیں پکارتا ہے، اس کے بعد جب ہم اُسے کسی نعمت سے نوازتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ : ’’ یہ تو مجھے (اپنے) ہنر کی وجہ سے ملی ہے۔‘‘ نہیں ! بلکہ یہ آزمائش ہے، لیکن ان میں سے اکثرلو گ نہیں جانتے

UP
X
<>