قرآن کریم > الـحاقّـة
•
ثُمَّ الْجَحِيمَ صَلُّوهُ
پھر اسے دوزخ میں جھونک دو
ثُمَّ فِي سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوهُ
پھر اسے ایسی زنجیر میں پِرو دو جس کی پیمائش ستر ہاتھ کے برابر ہو
إِنَّهُ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ
یہ نہ تو خدائے بزرگ و برتر پر اِیمان لاتا تھا
وَلَا يَحُضُّ عَلَى طَعَامِ الْمِسْكِينِ
اور نہ غریب کو کھاناکھلانے کی ترغیب دیتا تھا
فَلَيْسَ لَهُ الْيَوْمَ هَاهُنَا حَمِيمٌ
لہٰذا آج یہاں نہ اُس کا کوئی یارومدد گار ہے
وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ
اور نہ اُس کو کوئی کھانے کی چیز میسر ہے، سوائے غِسلین کے
لَا يَأْكُلُهُ إِلَّا الْخَاطِئُونَ
جسے گناہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا
فَلَا أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ
اب میں قسم کھاتا ہوں اُس کی بھی جسے تم دیکھتے ہو
وَمَا لَا تُبْصِرُونَ
اور اُس کی بھی جسے تم نہیں دیکھتے
إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ
کہ یہ (قرآن) ایک معزز پیغام لانے والے کا کلام ہے