قرآن کریم > الزخرف
الزخرف
•
وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَةِ فَلا تَمْتَرُنَّ بِهَا وَاتَّبِعُونِ هَذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ
اور یقین رکھو کہ وہ (یعنی عیسیٰ علیہ السلام) قیامت کی ایک نشانی ہیں ، اس لئے تم اس میں شک نہ کر و، اور میری بات مانو۔ یہی سیدھا راستہ ہے
•
وَلا يَصُدَّنَّكُمُ الشَّيْطَانُ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ
اور ایسا ہر گز نہ ہونے پائے کہ شیطان تمہیں اس راستے سے روک دے۔ یقین جانو وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
•
وَلَمَّا جَاء عِيسَى بِالْبَيِّنَاتِ قَالَ قَدْ جِئْتُكُم بِالْحِكْمَةِ وَلأُبَيِّنَ لَكُم بَعْضَ الَّذِي تَخْتَلِفُونَ فِيهِ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
اور جب عیسیٰ کھلی ہوئی نشانیاں لے کر آئے تھے تو اُنہوں نے (لوگوں سے) کہا تھا کہ : ’’ میں تمہارے پاس دانائی کی بات لے کر آیا ہوں ، اور اس لئے لا یا ہوں کہ تمہارے سامنے کچھ وہ چیزیں واضح کردوں جن میں تم اختلاف کرتے ہو۔ لہٰذا تم اﷲ سے ڈرو، اور میری بات مان لو
•
إِنَّ اللَّهَ هُوَ رَبِّي وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوهُ هَذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ
یقینا اﷲ ہی میرا بھی رَبّ ہے، اور تمہارا بھی رَبّ ہے، اس لئے اُس کی عبادت کرو۔ یہی سیدھا راستہ ہے۔‘‘
•
فَاخْتَلَفَ الأَحْزَابُ مِن بَيْنِهِمْ فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْ عَذَابِ يَوْمٍ أَلِيمٍ
پھر بھی ان میں سے کئی گروہوں نے اختلاف پیدا کیا، چنانچہ ان ظالموں کیلئے ایک دردناک عذاب کی وجہ سے بڑی خرابی ہوگی
•
هَلْ يَنظُرُونَ إِلاَّ السَّاعَةَ أَن تَأْتِيَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لا يَشْعُرُونَ
یہ لوگ بس اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ قیامت ان کے سامنے اچانک آکھڑی ہو، اور اُنہیں خبر بھی نہ ہو
•
الأَخِلاَّء يَوْمَئِذٍ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ إِلاَّ الْمُتَّقِينَ
اُس دن تمام دوست ایک دوسرے کے دُشمن ہوں گے، سوائے متقی لوگوں کے
•
يَا عِبَادِ لا خَوْفٌ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ وَلا أَنتُمْ تَحْزَنُونَ
(جن سے کہا جائے گا کہ :) ’’ اے میرے بندو ! آج تم پر نہ کوئی خوف طاری ہوگا، اور نہ تم غمگین ہوگے
•
الَّذِينَ آمَنُوا بِآيَاتِنَا وَكَانُوا مُسْلِمِينَ
اے میرے وہ بندو جو ہماری آیتوں پر ایمان لائے تھے، اور فرماں بردار رہے تھے !
•
ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنتُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُونَ
تم بھی اور تمہاری بیویاں بھی، خوشی سے چمکتے چہروں کے ساتھ جنت میں داخل ہوجاؤ۔‘‘