قرآن کریم > المؤمنون
المؤمنون
•
فَاَرْسَلْنَا فِيْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَيْرُهُ ۭ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ
اور اُن کے درمیان اُنہی میں کے ایک شخص کو رسول بنا کر بھیجا (جس نے کہا) کہ : ’’ اﷲ کی عبادت کر و، اُس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے۔ بھلا کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟‘‘
•
وَقَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِهِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِلِقَاۗءِ الْاٰخِرَةِ وَاَتْرَفْنٰهُمْ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا ۙ مَا ھٰذَآ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ ۙ يَاْكُلُ مِمَّا تَاْكُلُوْنَ مِنْهُ وَيَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُوْنَ
اُن کی قوم کے وہ سردار جنہوں نے کفر اپنا رکھا تھا، اور جنہوں نے آخرت کا سامنا کرنے کو جھٹلایا تھا، اور جن کو ہم نے دنیوی زندگی میں خوب عیش دے رکھا تھا، اُنہوں نے (ایک دوسرے سے) کہا : ’’ اس شخص کی حقیقت اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ یہ تمہی جیسا ایک انسان ہے۔ جو چیز تم کھاتے ہو، یہ بھی کھاتا ہے، اور جو تم پیتے ہو، یہ بھی پیتا ہے
•
وَلَئِنْ أَطَعْتُم بَشَرًا مِثْلَكُمْ إِنَّكُمْ إِذًا لَّخَاسِرُونَ
اور اگر کہیں تم نے اپنے ہی جیسے ایک انسان کی فرماں برداری قبول کر لی تو تم بڑے ہی گھاٹے کا سودا کرو گے
•
أَيَعِدُكُمْ أَنَّكُمْ إِذَا مِتُّمْ وَكُنتُمْ تُرَابًا وَعِظَامًا أَنَّكُم مُّخْرَجُونَ
بھلا بتاؤ، یہ شخص تمہیں ڈراتا ہے کہ جب تم مر جاؤ گے، اور مٹی اور ہڈیوں میں تبدیل ہوجاؤ گے، تو تمہیں دوبارہ زمین سے نکالا جائے گا؟
•
هَـيْهَاتَ هَيْهَاتَ لِمَا تُوْعَدُوْنَ
جس بات سے تمہیں ڈرایا جارہا ہے، وہ تو بہت ہی بعید بات ہے، سمجھ سے بالکل ہی دور !
•
اِنْ هِىَ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوْتُ وَنَحْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِيْنَ
زندگی تو اس دنیوی زندگی کے سوا کوئی اور نہیں ہے، (یہیں ) ہم مرتے اور جیتے ہیں ، اور ہمیں دوبارہ زندہ نہیں کیاجاسکتا
•
إِنْ هُوَ إِلاَّ رَجُلٌ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا وَمَا نَحْنُ لَهُ بِمُؤْمِنِينَ
(رہا یہ شخص، تو) یہ اور کچھ نہیں ، ایک ایسا آدمی ہے جس نے اﷲ پر جھوٹا بہتان گھڑا ہے، اور ہم اس پر ایمان لانے والے نہیں ہیں ۔‘‘
•
قَالَ رَبِّ انصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ
پیغمبر نے کہا : ’’ یا رَبّ ! ان لوگوں نے مجھے جس طرح جھوٹا بنایا ہے، اُس پر تو ہی میری مدد فرما۔‘‘
•
قَـالَ عَمَّا قَلِيْلٍ لَّيُصْبِحُنَّ نٰدِمِيْنَ
اﷲ نے فرمایا : ’’ اب تھوڑی ہی دیر کی بات ہے کہ یہ لوگ پچھتاتے رہ جائیں گے۔‘‘