May 19, 2024

قرآن کریم > الـزلزلة >sorah 99 ayat 8

وَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهٗ 

اور جس نے ذرّہ برابر کوئی بُرائی کی ہوگی، وہ اُسے دیکھے گا

آيت 8: وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ: «اور جس كسى نے ذره كے هم وزن كوئى بدى كى هوگى وه بھى اسے ديكھ لے گا۔»

        عربى لغت كے مطابق چيونٹى كے انڈے سے نكلنے والے بچے كو «ذره» كها جاتا هے۔ يعنى بهت چھوٹى اور حقير چيز۔ اسى مفهوم ميں لفظ «ذره» اردو ميں بھى مستعمل هے۔

        يه آيت انسان كو اس اهم حقيقت پر متنبه كرتى هے كه چھوٹى سے چھوٹى نيكى بھى بهر حال اپنا ايك وزن اور اپنى ايك قدر ركھتى هے، اور چھوٹى سے چھوٹى بدى بھى حساب ميں آنے والى چيز هے۔ بسا اوقات انسان نيكى كے چھوٹے سے كام كو حقير سمجھ كر نظر انداز كر ديتا هے، اور بعض اوقات صغيره گناهوں كى پروا نهيں كرتا۔ يه درست طرزِ عمل نهيں هے۔ كسى نيكى كو چھوٹا سمجھ كر اسے چھوڑنا نهيں چاهيے اور كسى گناه كو چھوٹا سمجھ كر اس پر جرى نهيں هونا چاهيے۔

UP
X
<>