قرآن کریم > الـقدر
•
إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ
بیشک ہم نے اس (قرآن) کو شبِ قدر میں نازل کیا ہے
وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ
اور تمہیں کیا معلوم کہ شبِ قدر کیا چیز ہے ؟
لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍ
شبِ قدر ایک ہزار مہینوں سے بھی بہتر ہے
تَنَزَّلُ الْمَلائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ
اُس میں فرشتے اور رُوح اپنے پروردگار کی اجازت سے ہر کام کیلئے اُترتے ہیں
سَلٰمٌ هِيَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ
وہ رات سراپا سلامتی ہے فجر کے طلوع ہونے تک