May 8, 2024

قرآن کریم > الـشـمـس >sorah 91 ayat 6

وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا

اور زمین کی، اور اُس کی جس نے اُسے بچھایا

آيت 6: وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا: «اور قسم هے زمين كى اور جيسا كه اسے بچھاديا۔»

          نوٹ كيجيے! يه تمام قسميں جوڑوں كى صورت ميں آئى هيں۔ پهلے سورج اور چاند كا، پھر دن اور رات كا اور اب آسمان اور زمين كا ذكر هوا۔ ان ظاهرى تضادات كى مثالوں سے دراصل نفس انسانى كے روشن اور تاريك پهلوؤں كى طرف توجه دلانا مقصود هے كه جس طرح كائنات ميں هر جگه تم لوگوں كو تضادات نظر آتے هيں، سورج هے تو اس كے ساتھ چاند هے، اندھيرا هے تو اس كے ساتھ اجالا هے، بلندى هے تو اس كے ساتھ پستى هے، اسى طرح انسان كى ذات يا شخصيت كے بھى دو رخ هيں۔ بظاهر ديكھنے ميں تو تمام انسان ايك جيسے نظر آتے هيں، ليكن حقيقت ميں يه ايك جيسے نهيں هيں۔ ان ميں سے كوئى حيوانى اور نفسانى خواهشات كے راستے پر چل رها هے تو كسى نے اپنے نفس كا تزكيه كركے فلاح كى منزل حاصل كرلى هے۔

UP
X
<>