May 18, 2024

قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 19

أَجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاجِّ وَعِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ وَجَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ لاَ يَسْتَوُونَ عِندَ اللَّهِ وَاللَّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ 

کیا تم لوگوں نے حاجیوں کو پانی پلانے اور مسجدِ حرام کے آباد رکھنے کو اُس شخص کے (اعمال کے) برابر سمجھ رکھا ہے جو اﷲ اور یومِ آخرت پر ایمان لایا ہے، اور جس نے اﷲ کے راستے میں جہاد کیا ہے۔ اﷲ کے نزدیک یہ سب برابر نہیں ہوسکتے۔ اور اﷲ ظالم لوگوں کو منزلِ مقصود تک نہیں پہنچاتا

 آیت 19: اَجَعَلْتُمْ سِقَایَۃَ الْحَآجِّ وَعِمَارَۃَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ کَمَنْ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَجٰہَدَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ: ‘‘کیا تم نے حاجیوں کو پانی پلانے اور مسجد ِحرام کو آباد رکھنے کو برابر کر دیا ہے اُس شخص (کے اعمال) کے جو ایمان لایا اللہ پر اور یومِ آخرت پر اور اس نے جہاد کیااللہ کی راہ میں ؟‘‘

            مشرکین مکہ اس بات پر بہت نازاں ہیں کہ انہوں نے بیت اللہ کو آباد رکھا ہوا ہے اور وہ حاجیوں کو پانی پلانے جیسا کارِ خیر سر انجام دیتے ہیں‘ تو کیا اُن کے یہ امور ایمان باللہ‘ ایمان بالآ خرت اور جہاد فی سبیل اللہ کے برابر ہو جائیں گے؟

            لاَ یَسْتَوُوْنَ عِنْدَ اللّٰہِ وَاللّٰہُ لاَ یَہْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ: ‘‘یہ برابر نہیں ہو سکتے اللہ کے نزدیک۔ اور اللہ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔‘‘

UP
X
<>