قرآن کریم > الأعـلى
•
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى
اپنے پروردگار کی تسبیح کرو جس کی شان سب سے اُونچی ہے
الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّى
جس نے سب کچھ پیدا کیا، اور ٹھیک ٹھیک بنایا
وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَى
اور جس نے ہر چیز کو ایک خاص انداز دیا، پھر راستہ بتایا
وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَى
اور جس نے سبز چارہ (زمین سے) نکالا
فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَى
پھر اُسے کالے رنگ کا کوڑا بنادیا
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَى
(اے پیغمبر !) ہم تمہیں پڑھائیں گے، پھر تم بھولوگے نہیں
إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَى
سوائے اُس کے جسے اﷲ چاہے۔ یقین رکھو وہ کھلی ہوئی چیزوں کو بھی جانتا ہے، اور اُن چیزوں کو بھی جو چھپی ہوئی ہیں
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَى
اور ہم تمہیں آسان شریعت (پر چلنے کیلئے) سہولت دیں گے
فَذَكِّرْ إِنْ نَفَعَتِ الذِّكْرَى
لہٰذا تم نصیحت کئے جاؤ، اگر نصیحت کا فائدہ ہو
سَيَذَّكَّرُ مَنْ يَخْشَى
جس کے دل میں اﷲ کا خوف ہوگا، وہ نصیحت مانے گا