May 18, 2024

قرآن کریم > المطـفـفين >sorah 83 ayat 32

وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ هَؤُلَاءِ لَضَالُّونَ

اور جب ان (مومنوں ) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ لوگ یقینا گمراہ ہیں

آيت 32: وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ هَؤُلَاءِ لَضَالُّونَ: «اور جب وه ان (اهل ايمان) كو ديكھتے تھے تو كهتے تھے كه يقيناً يه بهكے هوئے لوگ هيں۔»

        مخالفين كے ايسے تبصرے طنزيه بھى هوسكتے هيں اور ان ميں همدردى كا پهلو بھى هوسكتا هے۔ جيسے آج كل بھى هميں ايسے فقرے اكثر سننے كو مل جاتے هيں كه ديكھيں! يه اچھا بھلا ذهين نوجوان تھا۔ بورڈ ٹاپ كيا، يونيورسٹى ميں گولڈ ميڈل ليا، ملازمت بھى بهت اچھى ملى، ليكن پھر اچانك خدا جانے اسے كيا هوا كه اس كا رجحان مذهب كى طرف هوگيا، اس كے بعد تو اس كى ترجيحات هى بدل گئى هيں، اب اسے نه اپنا خيال هے اور نه ملازمت كى فكر، بس رات دن اس كے سر پر تبليغ كى دھن سوار هے۔ بے چاره، اچھا خاصا كيرئير تباه كركے بيٹھ گيا هے۔

UP
X
<>