May 18, 2024

قرآن کریم > الـقـيامـة >sorah 75 ayat 33

ثُمَّ ذَهَبَ إِلَى أَهْلِهِ يَتَمَطَّى

پھر اَکڑ دِکھاتا ہوا اپنے گھروالوں کے پاس چلا گیا

آيت 33: ثُمَّ ذَهَبَ إِلَى أَهْلِهِ يَتَمَطَّى: «پھر چل ديا اپنے گھر والوں كے پاس اكڑتا هوا»۔

        ان آيات ميں ايك شخص كى حق دشمنى، ڈھٹائى اور اكڑفوں كى لفظى تصوير دكھائى گئى هے۔ يه تصوير سرداران قريش ميں سے كسى خاص شخص كى بھى هوسكتى هے اور مجموعى طور پر ان كے عمومى كردار كى بھى۔ سرداران قريش كے اس رويے كى جھلك سوره ص كى اس آيت ميں بھى دكھائى ديتى هے: (وَانطَلَقَ الْمَلأ مِنْهُمْ أَنِ امْشُوا وَاصْبِرُوا عَلَى آلِهَتِكُمْ إِنَّ هَذَا لَشَيْءٌ يُرَادُ) «اور چل پڑے ان كے سردار (يه كهتے هوئے) كه چلو جاؤ اور جمے رهو اپنے معبودوں پر، يقيناً اس بات ميں تو كوئى غرض پوشيده هے»۔

UP
X
<>