May 18, 2024

قرآن کریم > الـقـيامـة >sorah 75 ayat 27

وَقِيلَ مَنْ رَاقٍ

اور (تیمار داروں کی طرف سے) کہا جائے گا کہ : ’’ ہے کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا؟‘‘

آيت 27: وَقِيلَ مَنْ رَاقٍ: «اور كها جاتا هے كه هے كوئى جھاڑ پھونك كرنے والا؟»

        يه اس كيفيت كا نقشه هے جب بڑے بڑے ڈاكٹر جواب ديتے هيں، حكما و اطبا معذرت كرليتے هيں اور عزيز و اقارب كهنا شروع كرديتے هيں كه بس جى اب دعا كريں۔ اس وقت بڑے سے بڑا عقليت پسند بھى چاهتا هے كه كسى جھاڑ پھونك كرنے والے كو بلاليا جائے يا كسى تعويذ گنڈے والے كو پوچھ ليا جائے۔ شايد كه ايسى كسى تركيب سے اس كا پيارا موت كے منه ميں جانے سے بچ جائے۔

UP
X
<>