May 18, 2024

قرآن کریم > الـقـيامـة >sorah 75 ayat 19

ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ

پھر اُس کی وضاحت بھی ہماری ذمہ داری ہے

آيت 19: ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ: «پھر همارے هى ذمے هے اس كو واضح كردينا بھى۔»

        قرآن مجيد كى تفسير سے متعلق يه بهت اهم وضاحت هے۔ اس كا سيدھا ساده مطلب يه هے كه قرآن مجيد كے اصل پيغام كى تبيين و تفهيم بھى الله تعالى نے اپنے ذمه لے ركھى هے۔ عملى طور پر اس كى ايك صورت تو يه هے كه قرآن حسب ضرورت خود اپنے احكام كى وضاحت بھى كرتا هے۔ جيسے سورة النساء ميں دو احكام كے بارے ميں آيا هے: يَسْتَفْتُوْنَكَ ۔۔۔۔۔۔ (آيت 27 اور آيت 176) كه اے نبى (صلى الله عليه وسلم) يه لوگ آپ سے فلاں مسئلے كى وضاحت چاهتے هيں، تو انهيں بتائيں كه اگر انهيں اس بات كى پورى طرح سمجھ نهيں آئى تو الله تعالى اس معاملے كى مزيد وضاحت كرديتا هے۔ چناں چه قرآنى احكام كى تبيين وتشريح خود قرآن نے بھى كى هے اور اس كے علاوه الله تعالى نے اس كا اهتمام زبانِ رسالت سے بھى كرايا هے۔ اس كى ضرورت اور اهميت قرآن ميں يوں بيان كى گئى هے: (وَأَنزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ) (النحل 44) كه اے نبى (صلى الله عليه وسلم) هم نے يه ذكر آپ پر اس ليے نازل كيا هے كه آپ اس كو واضح كرديں لوگوں كے ليے كه ان پر كيا كچھ نازل هوا هے۔ يعنى اگر قرآن كے سمجھنے ميں لوگوں كو كهيں كوئى ابهام يا اشكال محسوس هو تو آپ صلى الله عليه وسلم اس كى وضاحت كرديا كريں اور اگر انهيں كهيں كوئى حكم اجمال كے پردے ميں لپٹا نظر آئے تو آپ صلى الله عليه وسلم اس كى تفصيل بيان كرديا كريں۔

        آئنده آيات ميں خطاب كا رخ اور كلام كا آهنگ ايك مرتبه پھر تبديل هورها هے۔ 

UP
X
<>