May 18, 2024

قرآن کریم > الـمّـدّثّـر >sorah 74 ayat 34

وَالصُّبْحِ إِذَا أَسْفَرَ

اور صبح کی جب اُس کا اُجالا پھیل جائے

آيت 34: وَالصُّبْحِ إِذَا أَسْفَرَ: «اور قسم هے صبح كى جب كه وه روشن هوجائے۔»

        يهاں چاند كى قسم اور پھر رخصت هوتى هوئى رات اور روشن صبح كے ذكر كے پردے ميں بهت اهم مضمون بيان هوا هے۔ رات كى قسم ميں فترت وحى كے طويل دور كى طرف اشاره هے، يعنى حضرت عيسى عليه السلام كے بعد نبوت محمدى كے ظهور تك چھ سو برس پر محيط وه عرصه جس ميں وحى كا سلسله منقطع رها۔ اس دوران دنيا ميں بلا شبه جهالت كى تاريكى كا راج تھا۔ سابقه نبوتوں كى تعليمات زياده تر مسخ هو چكى تھيں اور مجموعى طور پر دنيا كے اندر هدايتِ آسمانى كى روشنى بهت مدهم پڑچكى تھى۔ چاند كى قسم اسى مدھم اور مستعار روشنى كا اشاره دے رهى هے، جب كه صبح كى روشنى نبوت ورسالت محمدى كا استعاره هے۔ گويا علامات كے پردے ميں ان تين آيات ميں جو مضمون بيان هوا هے اس كا خلاصه يه هے كه اگرچه پچھلے چھ سو برس سے دنيا پر جهالت و ضلالت كى تاريك رات مسلط تھى، هدايت خداوندى كى روشنى نه هونے كے برابر ره گئى تھى مگر اب رسالت كا خورشيد طلوع هونے سے تاريكى كا دور ختم هو چكا هے۔ ان تين قسموں كا حواله سورة الانشقاق (پاره تيس) كى آيات 16 تا 19 كے مطالعه كے دوران دوباره آئے گا۔

UP
X
<>