May 18, 2024

قرآن کریم > الـمّـدّثّـر >sorah 74 ayat 11

ذَرْنِي وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا

اُس شخص کا معاملہ مجھ پر چھوڑ دو جسے میں نے اکیلا پیدا کیا

آيت 11: ذَرْنِي وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا: «آپ چھوڑ ديجيے مجھے اور جس كو ميں نے اكيلا پيدا كيا۔»

        ذرني كا يه انداز هم قبل ازيں سوره ن اور سورة المزمل ميں بھى پڑھ چكے هيں۔ خلقت وحيدا كا مفهوم يه هے كه جب ميں نے اسے پيدا كيا تھا اس وقت  يه تنها تھا، كوئى مال، اولاد يا جائيداد وغيره لے كر پيدا نهيں هوا تھا۔ ان آيات كے بارے ميں مفسرين كا اجماع هے كه يه وليد بن مغيره كے حق ميں نازل هوئى هيں۔ اس شخص كى مكه اور طائف دونوں شهروں ميں بڑى بڑى جائيداديں تھيں۔ الله نے اسے بهت سے بيٹوں سے بھى نواز ركھا تھا۔

UP
X
<>