May 20, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 68

أُبَلِّغُكُمْ رِسَالاتِ رَبِّي وَأَنَاْ لَكُمْ نَاصِحٌ أَمِينٌ 

میں اپنے پروردگار کے پیغامات تم تک پہنچاتا ہوں ، اور میں تمہارا ایسا خیر خواہ ہوں جس پر تم اطمینان کر سکتے ہو

آیت 68:  اُبَلِّغُکُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَاَنَا لَـکُمْ نَاصِحٌ اَمِیْنٌ:  ’’ میں تو اپنے پروردگار کے پیغامات تمہیں پہنچا رہا ہوں اور تمہارا دیانت دار خیر خوا ہ ہوں۔‘‘

            میں تو وہی بات ہوبہو تم تک پہنچا رہا ہوں جو اللہ کی طرف سے آ رہی ہے، اس لیے کہ مجھے تمہاری خیر خواہی مطلوب ہے۔ میں تمہارا ایسا خیر خواہ ہوں جس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔ 

UP
X
<>