May 19, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 62

اُبَلِّغُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّيْ وَاَنْصَحُ لَكُمْ وَاَعْلَمُ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ

میں تمہیں اپنے رب کے پیغامات پہنچاتاہوں ، اور تمہارا بھلا چاہتا ہوں ۔ مجھے اﷲ کی طرف سے ایسی باتوں کا علم ہے جن کا تمہیں پتہ نہیں ہے

آیت 62:  اُبَلِّغُکُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَاَنْصَحُ لَـکُمْ وَاَعْلَمُ مِنَ اللّٰہِ مَا لاَ تَعْلَمُوْنَ:  ’’میں تو تمہیں پہنچا رہا ہوں اپنے رب کے پیغامات، اور میں تمہاری خیر خواہی کر رہا ہوں، اورمیں اللہ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تمہیں معلوم نہیں۔‘‘

             مجھے تو تمام جہانوں کے پروردگار نے اس خدمت پر مامور کیا ہے کہ میں تمہیں خبردار کر دوں، تا کہ تم لوگ ایک بڑے عذاب کی لپیٹ میں آنے سے بچ جاؤ۔ میں تو تمہاری بھلائی ہی کی فکر کر رہا ہوں۔ اگر تمہارے مشرکانہ افعال اسی طرح جاری رہے تو اِن کی پاداش میں تمہارے اوپر کتنی بڑی تباہی آ سکتی ہے تم لوگوں کو اس کا کچھ بھی اندازہ نہیں، مگر مجھے اپنے پروردگار کی طرف سے اس کے بارے میں برابر آگاہ کیا جا رہا ہے۔ 

UP
X
<>