May 4, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 30

فَرِيقًا هَدَى وَفَرِيقًا حَقَّ عَلَيْهِمُ الضَّلاَلَةُ إِنَّهُمُ اتَّخَذُوا الشَّيَاطِينَ أَوْلِيَاء مِن دُونِ اللَّهِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُم مُّهْتَدُونَ 

 (تم میں سے) ایک گروہ کو تو اﷲ نے ہدایت تک پہنچا دیا ہے اور ایک گروہ وہ ہے جس پر گمراہی مسلط ہو گئی ہے، کیونکہ ان لوگوں نے شیطانوں کو دوست بنالیا ہے، اور سمجھ یہ رہے ہیں کہ وہ سیدھے راستے پر ہیں

آیت 30:  فَرِیْقًا ہَدٰی وَفَرِیْقًا حَقَّ عَلَیْہِمُ الضَّلٰلَۃُ:  ’’ایک گروہ کو اُس نے ہدایت دے دی ہے اور ایک گروہ وہ ہے جس کے اوپر گمراہی مسلط ہو چکی ہے۔‘‘

            یعنی جنہوں نے انکار کیا اور پھر اس انکار پر ڈٹ گئے وہ اپنی اس متعصبانہ روش کی وجہ سے‘ اپنی ضد اور اپنی ہٹ دھرمی کے سبب، اپنے حسد اور تکبر کے باعث گمراہی کے مستحق ہو چکے ہیں۔

            اِنَّہُمُ اتَّخَذُوا الشَّیٰطِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ وَیَحْسَبُوْنَ اَنَّہُمْ مُّہْتَدُوْنَ:  ’’(اور یہ اس لیے کہ) انہوں نے شیطانوں کو اپنا ساتھی بنا لیا اللہ کو چھوڑ کر اور سمجھتے یہ ہیں کہ ہم ہدایت پر ہیں۔‘‘ 

UP
X
<>