April 18, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 3

اتَّبِعُواْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُمْ وَلاَ تَتَّبِعُواْ مِن دُونِهِ أَوْلِيَاء قَلِيلاً مَّا تَذَكَّرُونَ 

 (لوگو !) جو کتاب تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے اتاری گئی ہے، اس کے پیچھے چلو، اور اپنے پروردگار کو چھوڑ کر دوسرے (من گھڑت) سر پرستوں کے پیچھے نہ چلو۔ (مگر) تم لوگ نصیحت کم ہی مانتے ہو

آیت 3:   اِتَّبِعُوْا مَـآ اُنْزِلَ اِلَـیْکُمْ مِّنْ رَّبِّکُمْ:   ’’پیروی کرو اُس کی جو نازل کیا گیا تمہاری طرف تمہارے رب کی جانب سے‘‘

            پچھلی آیت میں  حضورسے صیغہ واحد میں  خطاب تھا:  «فَلاَ یَکُنْ فِیْ صَدْرِکَ حَرَجٌ مِّنْہُ»  جب کہ یہاں  ’’اِتَّبِعُوْا‘‘  جمع کا صیغہ ہے۔ یعنی یہاں  خطاب کا رخ عام لوگوں  کی طرف ہے اور انہیں  وحی ٔالٰہی کی پیروی کا حکم دیا جا رہا ہے۔

            وَلاَ تَتَّبِعُوْا مِنْ دُوْنِہٓ اَوْلِیَآءَ قَلِیْلاً مَّا تَذَکَّرُوْنَ:   ’’اور مت پیروی کرو اُس کے سوا دوسرے سرپرستوں  کی۔ کم ہی ہے جو نصیحت تم حاصل کرتے ہو۔‘‘

            یعنی اپنے رب کو چھوڑ کر کچھ دوسرے اولیاء (دوست، سرپرست) بنا کر ان کی پیروی مت کرو۔ 

UP
X
<>