April 19, 2024

قرآن کریم > الـحاقّـة >sorah 69 ayat 5

فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا بِالطَّاغِيَةِ

نتیجہ یہ کہ جو ثمود کے لوگ تھے، وہ (چنگھاڑ کی) ایسی آفت سے ہلاک کئے گئے جو حد سے زیادہ (خوفناک) تھی

آيت 5: فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا بِالطَّاغِيَةِ: «پس ثمود تو هلاك كرديے گئے ايك حد سے بڑھ جانے والى آفت سے»۔

          الطاغية كے لغوى معنى حد سے گزر جانے والى چيز كے هيں۔ يعنى انتهائى شدت والى چيز۔ اس كے ليے قرآن حكيم كے مختلف مقامات پر الرجفة (زبردست زلزله)، الصيحة (زور كا دھماكه يا كڑك)، صاعقة (گرج) الفاظ مذكور هيں، جو عذاب كى مختلف كيفيات كو بيان كرتے هيں۔

UP
X
<>