April 23, 2024

قرآن کریم > الـجـمـعـة >sorah 62 ayat 3

وَاٰخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوْا بِهِمْ ۭ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ

اور (یہ رسول جن کی طرف بھیجے گئے ہیں ) ان میں کچھ اور بھی ہیں جو ابھی ان کے ساتھ آکر نہیں ملے۔ اور وہ بڑے اِقتدار والا، بڑی حکمت والا ہے

آيت 3:  وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ:  «اور ان هى ميں سے ان دوسرے لوگوں ميں بھى جو ابھى ان ميں شامل نهيں هوئے».

وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ:  «اور وه بهت زبردست هے، كمال حكمت والا».

وَآخَرِينَ مِنْهُمْ كا عطف اُمِيِّيْنَ پر هے. يعنى دوسرے كچھ اور بھى هيں جن كى طرف آپ صلى الله عليه وسلم كو مبعوث فرمايا گيا. حضور صلى الله عليه وسلم كى بعثت تو قيامت تك كے ليے هے. ظاهر هے آپ كى اُمت ميں هر نسل، هر ملك اور هر قوم كے لوگ شامل هوں گے. متفق عليه احاديث كے مطابق حضور صلى الله عليه وسلم سے جب ﴿وَآخَرِينَ مِنْهُمْ﴾ كے بارے ميں پوچھا گيا تو آپ نے اپنا دست مبارك حضرت سلمان فارسى رضى الله عنه كے كندھے پر ركھ كر فرمايا كه «يه اور اس كى قوم كے لوگ». مزيد فرمايا كه «دين اگر ثريا پر بھى هو گا تو اس كى قوم كا ايك شخص اس تك پهنچ جائے گا». حضور صلى الله عليه وسلم كے اس فرمان كے بارے ميں تمام حنفى علماء متفق هيں كه اس كے مصداق حضرت امام ابو حنيفه رحمه الله هيں، جو ايرانى النسل هيں. اس ميں كوئى شك بھى نهيں كه ايرانى قوم بحيثيت مجموعى بهت ذهين هے. اس قوم نے ايك سے بڑھ كر ايك فلاسفر پيدا كيا هے، بلكه همارے علمائے كلام تو سب كے سب ايرانى هيں. اس حوالے سے ايرانى قوم كى تاريخ پر نظر ڈاليں تو يوں لگتا هے جيسے فلسفه اور منطق ان كى گھٹى ميں شامل هے. ماضى ميں يونان اور هندوستان كے ساتھ ساتھ ايران بھى فلسفه ومنطق كے ايك اهم مركز كے طور پر جانا جاتا تھا. بعد ميں جرمن قوم نے بھى اس ميدان ميں نام پيدا كيا. يه سب اقوام حضرت نوح عليه السلام كے بيٹے حضرت حام كى نسل سے هيں. اس ضمن ميں ميرى تحقيق يه هے كه حضرت سام كى نسل كو الله تعالى نے نبوت كے ليے چن ليا تھا، جبكه حضرت حام كى نسل كو حكمت ميں برگزيده كيا تھا.

ميں نے آيت زير مطالعه كو ايٹم (atom) اور اس كے مركزه (nucleus) كے گرد مختلف دائروں ميں گھومنے والے اليكٹرانز كى مثال سے سمجھا هے. اس مثال كے مطابق امت مسلمه كا مركزه (nucleus) «اُميين» پر مشتمل هے. يعنى بنو اسماعيل اور حضور صلى الله عليه وسلم كے زمانے كے تمام اهل عرب جو اس وقت آپ صلى الله عليه وسلم كے براه راست مخاطب تھے. اس كے بعد نيوكليس كے گرد پهلا دائره ايرانيوں كے اليكٹرانز سے بنا. پھر رومى، قبطى، سندھى، هندى وغيره اقوام كے اليكٹرانز كے دائرے بنے اور پھيلتے گئے. يه دائرے ظاهر هے قيامت تك مزيد بھى پھليں گے ليكن اُميين (نيوكليس) كے علاوه باقى تمام اقوام كا شمار «آخرين» ميں هو گا. حضور صلى الله عليه وسلم كى دعوت كے حوالے سے «اُميين» اور «آخرين» ميں بنيادى فرق يه هے كه اُميين پر وهى قانون لاگو هوا جو سابقه رسولوں كى اقوام پر هوا تھا. يعنى اتمامِ حجت كے بعد بھى جو لوگ ايمان نه لائيں انهيں نيست ونابود كر ديا جائے. چنانچه حضور صلى الله عليه وسلم كى طرف سے اتمامِ حجت هو جانے كے بعد «اُميين» كے ساتھ كوئى رعايت نهيں برتى گئى. 9 هجرى ميں ان كو ايك اعلانِ عام (سورة التوبه، ركوع اول) كے ذريعے متنبه كيا گيا كه چار ماه كے اندر اندر ايمان لے آؤ ورنه قتل كر ديے جاؤ گے. اس كے برعكس «آخرين» پر مذكوره قانون كا اطلاق نهيں هوتا. ان ميں كوئى اسلام كى دعوت مانے يا نه مانے، ايمان لائے يا نه لائے اسے اختيار هے. حتى كه اسلام كے مكمل غلبے كى صورت ميں بھى كسى سے اس كے مذهب كے بارے ميں تعرض نهيں هو گا. البته ملك كا نظام الله كے قانون كے مطابق چلايا جائے گا، اس پر كوئى سمجھوته نهيں هو گا.

UP
X
<>