قرآن کریم > الـصّـف
الـصّـف
•
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ
آسمانوں اور زمین میں جو بھی کوئی چیز ہے، اُس نے اﷲ کی تسبیح کی ہے، اور وہی ہے جو اِقتدار کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک
•
يَااَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لِمَ تَقُوْلُوْنَ مَا لَا تَفْعَلُوْنَ
اے ایمان والو ! تم ایسی بات کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں ہو؟
•
كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللّٰهِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا لَا تَفْعَلُوْنَ
اﷲ کے نزدیک یہ بات بڑی قابلِ نفرت ہے کہ تم ایسی بات کہو جو کرو نہیں
•
اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الَّذِيْنَ يُقَاتِلُوْنَ فِيْ سَبِيْلِهٖ صَفًّا كَاَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ
حقیقت یہ ہے کہ اﷲ اُن لوگون سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بنا کر لرتے ہیں جیسے وہ سییسہ پلائی ہوئی عمارت ہوں
•
وَاِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖ يٰقَوْمِ لِمَ تُؤْذُوْنَنِيْ وَقَدْ تَّعْلَمُوْنَ اَنِّىْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَيْكُمْ ۭ فَلَمَّا زَاغُوْٓا اَزَاغَ اللّٰهُ قُلُوْبَهُمْ ۭ وَاللّٰهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفٰسِقِيْنَ
اور وہ وقت یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ : ’’ اے میری قوم کے لوگو ! تم مجھے تکلیف کیوں پہنچاتے ہو، حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہارے پاس اﷲ کا پیغمبر بن کر آیا ہوں؟‘‘ پھر جب اُنہوں نے ٹیڑھ اِختیار کی تو اﷲ نے ان کے دلوں کو ٹیڑھا کر دیا، اور اﷲ نافرمان لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا
•
وَاِذْ قَالَ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ يٰبَنِيْٓ اِسْرَاءِيْلَ اِنِّىْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَيْكُمْ مُّصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرٰةِ وَمُبَشِّرًۢا بِرَسُوْلٍ يَّاْتِيْ مِنْۢ بَعْدِي اسْمُهٗٓ اَحْمَدُ ۭ فَلَمَّا جَاۗءَهُمْ بِالْبَيِّنٰتِ قَالُوْا هٰذَا سِحْــرٌ مُّبِيْنٌ
اور وہ وقت یاد کرو جب عیسیٰ بن مریم نے کہا تھا کہ : ’’ اے بنو اِسرائیل ! میں تمہارے پاس اﷲ کا ایسا پیغمبر بن کر آیا ہوں کہ مجھ سے پہلے جو تورات (نازل ہوئی) تھی، میں اُس کی تصدیق کرنے والا ہوں ، اور اُس رسول کی خوشخبری دینے والا ہوں جو میرے بعد آئے گا، جس کا نام احمد ہے۔‘‘ پھر جب وہ اُن کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے تو وہ کہنے لگے کہ : ’’ یہ تو کھلا ہو ا جادو ہے۔‘‘
•
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ وَهُوَ يُدْعَى إِلَى الإِسْلامِ وَاللَّهُ لا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ
اور اُس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اﷲ پر جھوٹ باندھے، جبکہ اُسے اسلام کی طرف بلایا جارہا ہو؟ اور اﷲ ایسے ظالم لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا
•
يُرِيدُونَ لِيُطْفِؤُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ
یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اپنے منہ سے اﷲ کے نور کو بجھا دیں ، حالانکہ اﷲ اپنے نور کی تکمیل کر کے رہے گا، چاہے کافروں کو یہ بات کتنی بُری لگے
•
هُوَ الَّذِيْٓ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهٗ عَلَي الدِّيْنِ كُلِّهٖ ۙ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ
وہی تو ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچائی کا دین دے کر بھیجا ہے تاکہ وہ اُسے تمام دوسرے دینوں پر غالب کردے، چاہے مشرک لوگوں کو یہ بات کتنی بُری لگے
•
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰي تِجَارَةٍ تُنْجِيْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِيْمٍ
اے ایمان والو ! کیا میں تمہیں ایک ایسی تجارت کا پتہ دُوں جو تمہیں دردناک عذاب سے نجات دلادے؟