April 20, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 8

وَقَالُواْ لَوْلا أُنزِلَ عَلَيْهِ مَلَكٌ وَلَوْ أَنزَلْنَا مَلَكًا لَّقُضِيَ الأمْرُ ثُمَّ لاَ يُنظَرُونَ 

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ : ’’ اس (پیغمبر) پر کوئی فرشتہ کیوں نہیں اُتار اگیا ؟ ‘‘ حالانکہ اگر ہم کوئی فرشتہ اتار دیتے تو سارا کا م ہی تمام ہو جاتا، پھر ان کو کوئی مہلت نہ دی جاتی

آیت 8:   وَقَالُوْا لَوْلَآ اُنْزِلَ عَلَیْہِ مَلَکٌ وَلَـوْ اَنْزَلْـنَا مَلَکًا لَّـقُضِیَ الْاَمْرُ ثُمَّ لاَ یُنْظَرُوْنَ:   ’’اور وہ کہتے ہیں کیوں نہیں اُترا ان پر (علانیہ)  کوئی فرشتہ؟ اور اگر ہم نے فرشتہ اتار دیا ہوتا تو پھر فیصلہ ہی چکا دیا جاتا‘  پھر انہیں کوئی مہلت نہ ملتی۔‘‘

            یعنی اس دنیا کی زندگی میں یہ جو ساری آزمائش ہے وہ تو غیب کے پردے ہی کی وجہ سے ہے۔ اگر غیب کا پردہ اٹھ جائے تو پھر امتحان ختم ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد تو پھرنتیجے کا اعلان کرنا ہی باقی ر ہ جاتا ہے۔ 

UP
X
<>