May 7, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 15

قُلْ إِنِّيَ أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ 

کہہ دو کہ : ’’ اگر میں اپنے پروردگار کی نافرمانی کروں تو مجھے ایک زبردست دن کے عذاب کا خوف ہے۔ ‘‘

آیت 15:   قُلْ اِنِّیْٓ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ:   ’’کہہ دیجیے کہ اگر میں  اپنے پروردگار کی نافرمانی کروں  تو مجھے خوف ہے ایک بڑے (ہولناک) دن کے عذاب کا۔ ،،

            میں  بھی اللہ کی عبادت سے مستثنیٰ نہیں  ہوں،  میں  بھی اللہ کا بندہ ہوں ۔ جیسے میں  آپ لوگوں  سے کہہ رہا ہوں  کہ اللہ کی بندگی کرو،  ویسے ہی مجھے بھی حکم ہے،  مجھے بھی اللہ کی بندگی کرنی ہے۔جیسے میں  تم سے کہہ رہا ہوں  کہ اللہ کی فرمانبرداری کرو،  ویسے ہی مجھے بھی اُس کی فرمانبرداری کرنی ہے۔ اور جیسے میں  تمہیں  بتا رہا ہوں  کہ اگرا للہ کی نافرمانی گرو گے تو پکڑے جاؤ گے ،  ایسے ہی میں  بھی اگر بالفرض نافرمانی کروں  گا تو مجھے بھی اللہ کے عذاب کا اندیشہ ہے۔ یہ بہت اہم آیات ہیں ،  ان پر بہت غور وفکر کرنے کی ضرورت ہے۔ 

UP
X
<>