May 17, 2024

قرآن کریم > الـمجادلـة >sorah 58 ayat 16

اِتَّخَذُوْٓا اَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوْا عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ فَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِيْنٌ

انہوں نے اپنی قسموں کو ایک ڈھال بنالیا ہے، پھر وہ دُوسروں کو اﷲ کے راستے سے روکتے رہے ہیں ۔ اس لئے ان کیلئے ایسا عذا ب ہے جو ذلیل کر کے رکھ دے گا

آيت 16:  اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً:  «انهوں نے اپنى قسموں كو ڈھال بنا ليا هے»

يه لوگ جھوٹى قسموں كو اپنى كمزوريوں كى ڈھال كے طور پر استعمال كرتے تھے. جهاں كهيں كسى كى كسى بات پر گرفت هوتى، وه فورًا قسميں كھانا شروع كر ديتا كه الله كى قسم يه معامله يوں نهيں تھا بلكه يوں تھا. اس طرح اُس كا مخاطب مروّت ميں آكر خاموشى اختيار كر ليتا.

فَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ فَلَهُمْ عَذَابٌ مُهِينٌ:  «پس وه الله كے راستے سے رك گئے هيں (اور دوسروں كو بھى روكتے هيں) پس ان كے ليے اهانت آميز عذاب هے».

صَدَّ يَصُدُّ كے معنى: خود ركنا بھى هے اور دوسروں كو روكنا بھى.

UP
X
<>