May 8, 2024

قرآن کریم > الحـديد >sorah 57 ayat 6

يُوْلِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُوْلِجُ النَّهَارَ فِي الَّيْلِ ۭ وَهُوَ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ

وہ رات کو دن میں داخل کر دیتا ہے، اور دن کو رات میں داخل کر دیتا ہے، اور وہ سینوں میں چھپی ہوئی باتوں کو خوب جانتا ہے

آيت 6:  يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ:  «وه پِرو لاتا هے رات كو دن ميں اور پرو لاتا هے دن كو رات ميں».

يه مضمون ان هى الفاظ كے ساتھ قرآن حكيم ميں متعدد بار آيا هے.

وَهُوَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ:  «اور وه جانتا هے اس كو بھى جو سينوں كے اندر هے».

نوٹ كيجيے! ان آيات ميں الله تعالى كے علم كا ذكر بهت تكرار كے ساتھ هوا هے، پهلے فرمايا: (وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ) پھر فرمايا:  (يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا) اور اب اس آيت ميں بتايا گيا كه وه سينوں كے رازوں كا بھى علم ركھتا هے.

ان چھ ابتدائى آيات پر مشتمل يه پُرشكوه تمهيد گويا ايك اعلان هے كه خبردار! تمهيں معلوم هونا چاهيے كه تم يه كس كا كلام پڑھ رهے هو، كس سے هم كلام هو رهے هو! ان تمهيدى آيات ميں الله تعالى كى عظمت وجلالت، اس كى قدرت، اس كى بادشاهى اور خصوصى طور پر اس كے علم كا تعارف هے. يه گويا توحيد فى العقيده كا بيان هے. توحيد كا يه عقيده عملى ميدان ميں بندوں سے كيا تقاضا كرتا هے اس كا ذكر اب آگے آ رها هے. چنانچه اگلى آيات ميں توحيد كے دو بنيادى تقاضے بتائے گئے هيں.

UP
X
<>