May 19, 2024

قرآن کریم > الواقعة >sorah 56 ayat 96

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ

لہٰذا (اے پیغمبر !) تم اپنے عظیم پروردگارکا نام لے کر اُس کی تسبیح کرو

آيت 96:  فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ:  «پس آپ تسبيح كيجيے اپنے رب كے نام كى جو كه بهت عظمت والا هے».

اس كے جواب ميں امتثالِ امر كے طور پر كها جائے گا: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيْمِ! يه آيت اس سورت ميں دو مرتبه آئى هے، جب يه آيت نازل هوئى تو حضور صلى الله عليه وسلم نے فرمايا: ((اِجْعَلُوْهَا فِيْ رُكُوْعِكُمْ)) كه اس كو تم لوگ اپنے ركوع ميں ركھ دو. چنانچه حضور صلى الله عليه وسلم كے اس فرمان كے مطابق ركوع كى تسبيح: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيْمِ اس آيت سے اخذ كى گئى هے.

UP
X
<>