May 6, 2024

قرآن کریم > الـرحـمـن >sorah 55 ayat 9

وَاَقِيْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيْزَانَ

اور اِنصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو، اور تول میں کمی نہ کرو

آيت 9:  وَأَقِيمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيزَانَ:  «اور قائم ركھو وزن كو انصاف كے ساتھ اور ميزان ميں كوئى كمى نه كرو».

كسى بھى نظام ميں توازن برقرار ركھنے كے ليے اس نظام كے اندر عدل قائم ركھنا، يعنى اس كى هر چيز كو اس كى اصل جگه پر ركھنا ضرورى هے، كيوں كه كسى بھى قسم كى كمى بيشى نظام ميں خرابى اور عدمِ توازن كا باعث بنتى هے. اسى ليے زيادتى سے بھى منع كر ديا گيا: (لَّا تَطْغَوْا)، اور كمى كرنے سے بھى روك ديا گيا: (لَا تُخْسِرُوا). خالق كائنات نے اس كائنات كا پورا نظام توازن اور عدل وقسط پر قائم كيا هے اور وه چاهتا هے كه انسان بھى اپنے دائره اختيار ميں اسى طرح توازن اور عدل وقسط كو ملحوظ ركھے، اس ميزان ميں كوئى خرابى نه پيدا كرے، ورنه سارے نظامِ معاش ومعيشت ميں فساد پھيل جائے گا. يهاں پر بڑا ظلم تو دركنار، ترازو ميں ڈنڈى مار كر اگر كوئى شخص خريدار كے حصے كى تھوڑى سى چيز بھى مار ليتا هے تو ميزانِ عالم ميں خلل برپا كر ديتا هے.

UP
X
<>