May 4, 2024

قرآن کریم > الذاريات >sorah 51 ayat 54

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَآ اَنْتَ بِمَلُوْمٍ

لہٰذا (اے پیغمبر !) تم ان سے بے رُخی اِختیار کرو، کیونکہ تم قابلِ ملامت نہیں ہو

آيت 54:   فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا أَنْتَ بِمَلُومٍ: پس (اے نبى صلى الله عليه وسلم) آپ ان سے رخ پھير ليں، آپ پر كوئى ملامت نهيں هے».

يعنى اگر وه آپ كى مخالفت ميں يهاں تك آ گئے هيں كه آپ كو شاعر، ساحر، مجنون اور معلم (سكھايا هوا) تك كهه رهے هيں اور آپ كى دعوت سے مسلسل اعراض كر رهے هيں تو اب آپ بھى اپنى توجه ان كى طرف سے هٹا ليجيے. آپ محكم دلائل كے ساتھ ان پر اتمامِ حجت كر چكے هيں. اگر يه لوگ راهِ راست پر نه آئے تو اس كى جواب دهى آپ سے نهيں هو گى. لهذا آپ انهيں چھوڑ كر اُن لوگوں كى طرف اپنى توجه مركوز كريں جو آپ كى بات كو سننا اور سمجھنا چاهتے هيں.

UP
X
<>