May 3, 2024

قرآن کریم > الذاريات >sorah 51 ayat 11

الَّذِيْنَ هُمْ فِيْ غَمْرَةٍ سَاهُوْنَ

جو غفلت میں ایسے ڈُوبے ہیں کہ سب کچھ بھلائے بیٹھے ہیں

آيت 11:  الَّذِينَ هُمْ فِي غَمْرَةٍ سَاهُونَ:  «جو اپنى غفلت ميں پڑے هوئے هيں».

انهيں نه تو اپنے مقصدِ تخليق كى خبر هے اور نه اپنے انجام كى فكر. حتى كه وه اپنے اس عهد كو بھى بھولے هوئے هيں جو عالمِ ارواح ميں انهوں نے الله تعالى كے ساتھ كيا تھا. سورة الاعراف كى آيت: 172 ميں اس عهد كا ذكر اس طرح هوا هے:

(وَإِذْ أَخَذَ رَبُّكَ مِنْ بَنِي آدَمَ مِنْ ظُهُورِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَأَشْهَدَهُمْ عَلَى أَنْفُسِهِمْ أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى شَهِدْنَا)

 «اور ياد كرو جب نكالا آپ كے رب نے تمام بنى آدم كى پيٹھوں سے ان كى نسل كو اور ان كو گواه بنايا خود ان كے اوپر، (اور سوال كيا) كيا ميں تمهارا رب نهيں هوں؟ انهوں نے كها: كيوں نهيں! هم اس پر گواه هيں».

انسان جب اس دنيا ميں آتا هے تو اس عهد كا «عرفان» اس كى روح كے اندر موجود هوتا هے. ليكن دنيوى زندگى كے دوران بعض لوگوں كى ارواح غفلت ميں اس قدر ڈوب جاتى هيں كه انهيں اپنے رب سے كيا هوا يه عهد ياد هى نهيں رهتا. زيرِ مطالعه آيت ميں ايسے هى لوگوں كا ذكر هے.

UP
X
<>