May 18, 2024

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 119

قَالَ اللَّهُ هَذَا يَوْمُ يَنفَعُ الصَّادِقِينَ صِدْقُهُمْ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا رَّضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُواْ عَنْهُ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُش

اﷲ کہے گا کہ : ’’یہ وہ دن ہے جس میں سچے لوگوں کو ان کا سچ فائدہ پہنچائے گا۔ ان کیلئے وہ باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، جن میں یہ لوگ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ اﷲ ان سے خوش ہے اور یہ اُس سے خوش ہیں ، یہی بڑی زبردست کامیابی ہے۔ ‘‘

اب آ رہا ہے کہ اس پوری پیشی کا ڈراپ سین اور آخری نقشہ کیا ہو گا۔   

آیت 119:    قَالَ اللّٰہُ ہٰذَا یَوْمُ یَنْفَعُ الصّٰدِقِیْنَ صِدْقُہُمْ:   ،،اللہ فرمائے گا یہ آج کا دن وہ ہے جس دن سچوں  کو ان کی سچائی فائدہ پہنچائے گی۔ ،، ّ

            ان کا سچ اور صدق ان کے حق میں  مفید ہو گا۔

             لَہُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْہَآ اَبَدًا:   ،،ان کے لیے باغات ہیں  جن کے دامن میں  ندیاں  بہتی ہوں  گی،  وہ ان میں  ہمیشہ ہمیشہ رہیں  گے۔ ،،

             رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ:  ،،اللہ ان سے راضی ہو گیا اور وہ اللہ سے راضی ہو گئے۔  یہی ہے بڑی کامیابی۔ ،،

            یہ ہے باہمی رضا مندی کا آخری مقام،  اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی۔ 

UP
X
<>