April 19, 2024

قرآن کریم > الحُـجُـرات >sorah 49 ayat 5

وَلَوْ اَنَّهُمْ صَبَرُوْا حَتّٰى تَخْرُجَ اِلَيْهِمْ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ ۭ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ

اور اگر یہ لوگ اُس وقت تک صبر کرتے جب تک تم خود باہر نکل کر ان کے پاس آجاتے، تو ان کیلئے بہتر ہوتا، اور اﷲ بہت بخشنے والا، بہت مہربان ہے

آیت ۵ وَلَوْ اَنَّہُمْ صَبَرُوْا حَتّٰی تَخْرُجَ اِلَیْہِمْ لَکَانَ خَیْرًا لَّہُمْ  وَاللّٰہُ غَفُوْرٌ رَّحِیْم:  ’’اور اگر وہ صبر کرتے یہاں تک کہ آپ خود ان کے پاس نکل کر آ جاتے تو یہ ان کے حق میں بہتر ہوتا۔ بہرحال  اللہ بہت بخشنے والا ‘بہت رحم کرنے والا ہے۔‘‘

            چونکہ یہ لوگ آدابِ معاشرت سے نا آشنا ہیں اور یہ خلافِ ادب حرکت وہ جان بوجھ کر نہیں کرتے رہے ہیں اس لیے اپنے گزشتہ طرز عمل کے حوالے سے تو انہیں معافی کی توقع رکھنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ غفور اور رحیم ہے‘ لیکن آئندہ کسی سے ایسی کوئی حرکت سرزد نہیں ہونی چاہیے۔

UP
X
<>