May 18, 2024

قرآن کریم > الفتح >sorah 48 ayat 23

سُنَّةَ اللَّهِ الَّتِي قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلُ وَلَن تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلاً

جیسا کہ اﷲ کا یہی دستور ہے جو پہلے سے چلا آتا ہے، اور تم اﷲ کے دستور میں ہر گز تبدیلی نہیں پاؤ گے

آیت ۲۳ سُنَّۃَ اللّٰہِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ: ’’یہ اللہ کا وہ دستورہے جو پہلے سے چلا آ رہا ہے۔

            یعنی یہ اللہ کا قانون ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے رسولوں اور ان کے اہل ایمان ساتھیوں کی مدد کرتا ہے۔ چنانچہ اگر قریش مکہ اس موقع پر آپؐ کے ساتھ جنگ کرتے تو اللہ اپنی سنت کے مطابق آپ لوگوںکی مدد کرتا اور ایسی صورت میں انہیں پیٹھ دکھانا پڑتی اور شکست ان کا مقدر بنتی۔

            وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّۃِ اللّٰہِ تَبْدِیْلًا: ’’اور تم ہرگز نہیںپائو گے اللہ کے قانون میں کوئی تبدیلی۔

UP
X
<>