May 5, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 49

وَقَالُوا يَا أَيُّهَا السَّاحِرُ ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِندَكَ إِنَّنَا لَمُهْتَدُونَ

اور وہ یہ کہنے لگے کہ : ’’اے جادوگر ! تم سے تمہارے پروردگار نے جو عہد کر رکھا ہے، اُس کا واسطہ دے کر اُس سے ہمارے لئے دُعا کرو، ہم یقینا راہِ راست پر آجائیں گے۔‘‘

آیت ۴۹:  وَقَالُوْا یٰٓاَیُّہَ السّٰحِرُ ادْعُ لَنَا رَبَّکَ بِمَا عَہِدَ عِنْدَکَ: ’’اور (ہر عذاب کے موقع پر) وہ کہتے : اے جادوگر!تم اپنے رب سے ہمارے لیے دعا کرو اُ س عہد کی بنا پر جو اُس نے تم سے کر رکھا ہے۔  ‘‘

          سورۃ الاعراف میں یہ واقعات تفصیل سے بیان ہو ئے ہیں۔  جب وہ لوگ ایک عذاب سے تنگ آ جاتے تو حضرت موسیٰ سے دعا کی درخواست کرتے اور وعدہ کرتے کہ اگر ہماری یہ تکلیف دور ہو گئی تو:

           اِنَّنَا لَمُہْتَدُوْنَ : ’’ہم ضرور ہدایت پر آ جائیں گے۔ ‘‘

          سورۃ الاعراف میں ان کے یہ الفاظ نقل ہوئے ہیں: لَئِنْ کَشَفْتَ عَنَّا الرِّجْزَ لَنُؤْمِنَنَّ لَکَ وَلَنُرْسِلَنَّ مَعَکَ بَنِیْٓ اِسْرَٓاءِیْلَ : ’’اگر تم نے ہم سے اس عذاب کو ہٹا دیا تو ہم لازماً تمہاری بات مان لیں گے اور بنی اسرائیل کو بھی لازماً تمہارے ساتھ بھیج دیں گے۔ ‘‘

UP
X
<>