May 5, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 43

فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِي أُوحِيَ إِلَيْكَ إِنَّكَ عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ

لہٰذا تم پر جو وحی نازل کی گئی ہے، اُسے مضبوطی سے تھامے رکھو۔ یقینا تم سیدھے راستے پر ہو

آیت ۴۳:  فَاسْتَمْسِکْ بِالَّذِیْٓ اُوْحِیَ اِلَیْکَ اِنَّکَ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ: ’’تو (اے نبی!) آپ مضبوطی سے تھام لیجیے اس کو جو آپ کی طرف وحی کیا گیا ہے‘ یقینا آپ سیدھے راستے پر ہیں۔‘‘

          اسی فعل سے اسم الفاعل (مُسْتَمْسِکُوْنَ) اس سے قبل آیت ۲۱ میں مشرکین کے حوالے سے آ چکا ہے کہ کیا ان کے پاس اللہ کی دی ہوئی کوئی کتاب ہے جس کو وہ مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں؟ پھر یہی لفظ نبی اکرم کے خطبۂ حجۃ الوداع میں  بھی آیا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: ((تَرَکْتُ فِیْکُمْ اَمَرَیْنِ لَنْ تَضِلُّوْا مَا تَمْسَکْتُمْ بِھِمَا: کِتَابَ اللّٰہِ وَسُنَّۃَ رَسُوْلِہٖ))  ’’ میں آپ لوگوں کے درمیان دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں‘ اگر تم ان کو مضبوطی سے تھامے رہو گے تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے‘ اور وہ ہیں: اللہ کی کتاب اور اُس کے رسول کی سنت۔‘‘

UP
X
<>