April 23, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 4

وَإِنَّهُ فِي أُمِّ الْكِتَابِ لَدَيْنَا لَعَلِيٌّ حَكِيمٌ

اور حقیقت یہ ہے کہ وہ ہمارے پاس لوحِ محفوظ میں بڑے اُونچے درجے کی حکمت سے بھری ہوئی کتا ب ہے

آیت ۴:  وَاِنَّہٗ فِیْٓ اُمِّ الْـکِتٰبِ لَدَیْنَا لَـعَلِیٌّ حَکِیْمٌ: ’’اوریہ اُمّ الکتاب میں ہے ہمارے پاس بہت بلند و بالا‘ بہت حکمت والی!‘‘

          یعنی اصل قرآن تو ’’اُمّ الکتاب‘‘ میں ہے۔ دنیا کو اس کی عربی زبان میں مصدقہ نقول فراہم کی گئی ہیں۔ اسی ’’اُمّ الکتاب‘‘ کو سورۃ الواقعہ کی آیت ۷۸ میں کِتٰبٍ مَّکْنُوْنٍ اور سورۃ البروج کی آخری آیت میں لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ بھی کہا گیا ہے۔

UP
X
<>