May 5, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 37

وَإِنَّهُمْ لَيَصُدُّونَهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُم مُّهْتَدُونَ

ایسے شیاطین اُن کو راستے سے روکتے رہتے ہیں ، اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہم ٹھیک راستے پر ہیں

آیت ۳۷:  وَاِنَّہُمْ لَیَصُدُّوْنَہُمْ عَنِ السَّبِیْلِ وَیَحْسَبُوْنَ اَنَّـہُمْ مُّہْتَدُوْنَ: ’’اور وہ (شیاطین) ان کو روکتے ہیں سیدھے راستے سے‘اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں۔‘‘

          ایسے لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کی منصوبہ بندی بڑی کامیاب ہے‘ کاروبار خوب جم رہا ہے‘ دولت تیزی سے بڑھ رہی ہے‘ پہلے ایک فیکٹری تھی‘ پھر دو ہوئیں اور اب تین ہو گئی ہیں۔ وہ اپنی انہیں کامیابیوں پر نازاں و فرحاں مسلسل دنیا سمیٹنے میں لگے رہتے ہیں۔

UP
X
<>