May 3, 2024

قرآن کریم > فصّلت >sorah 41 ayat 3

كِتَابٌ فُصِّلَتْ آيَاتُهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِّقَوْمٍ يَعْلَمُونَ

عربی قرآن کی شکل میں یہ وہ کتاب ہے جس کی آیتیں علم حاصل کرنے والوں کیلئے تفصیل سے بیان کی گئی ہیں

آیت ۳:  کِتٰبٌ فُصِّلَتْ اٰیٰتُہٗ: ’’یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کی آیات خوب کھول کھول کر بیان کر دی گئی ہیں‘‘

        یعنی قرآن میں ہر چیز اور ہر موضوع کو تفصیل کے ساتھ علیحدہ علیحدہ (discretely) بیان کر دیا گیا ہے۔ اس سورت کا دوسرا نام (فُصِّلَتْ) اسی جملے سے لیا گیا ہے۔

         قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا لِّقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ: ’’قرآنِ عربی کی صورت میں، ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہوں (یا علم رکھنا چاہیں)۔‘‘

UP
X
<>