May 4, 2024

قرآن کریم > يس >sorah 38 ayat 78

وَضَرَبَ لَنَا مَثَلاً وَنَسِيَ خَلْقَهُ قَالَ مَنْ يُحْيِي الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ

ہمارے بارے میں تو وہ باتیں بناتا ہے، اور خود اپنی پیدائش کو بھلا بیٹھا ہے۔ کہتا ہے کہ : ’’ ان ہڈیوں کو کون زندگی دے گا جبکہ وہ گل چکی ہوں گی؟‘‘

آیت ۷۸   وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَّنَسِیَ خَلْقَہٗ: ’’اور یہ ہمارے بارے میں تو مثالیں بیان کرتا ہے اور اپنی پیدائش کو بھول گیا ہے!‘‘

        قَالَ مَنْ یُّحْیِ الْعِظَامَ وَہِیَ رَمِیْمٌ: ’’کہتا ہے کہ کون زندہ کرے گا ہڈیوں کو جبکہ وہ بالکل بوسیدہ ہو چکی ہو ں گی؟‘‘

        وہ اعتراضات کرتا ہے کہ جب ہماری ہڈیاں گل سڑ جائیں گی اور ہمارے جسموں کے اعضاء منتشر ہوجائیں گے تو کون ہمیں دوبارہ پیدا کرے گا؟

UP
X
<>