May 4, 2024

قرآن کریم > يس >sorah 36 ayat 76

فَلا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ إِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ

غرض (اے پیغمبر !) ان کی باتیں تمہیں رنجیدہ نہ کریں ۔ یقین جانو ہمیں سب معلوم ہے کہ یہ کیا کچھ چھپاتے، اور کیا کچھ ظاہر کرتے ہیں

آیت ۷۶   فَلَا یَحْزُنْکَ قَوْلُہُمْ: ’’تو (اے نبی !) ان کی بات آپ کو رنجیدہ نہ کرے۔‘‘

        آپؐ ان کی باتوں سے رنجیدہ اور دل گرفتہ نہ ہوں۔

        اِنَّا نَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَمَا یُعْلِنُوْنَ: ’’ہم خوب جانتے ہیں جو کچھ یہ لوگ چھپا رہے ہیں اور جو کچھ ظاہر کر رہے ہیں۔‘‘ 

UP
X
<>