May 19, 2024

قرآن کریم > لقمان >sorah 31 ayat 22

وَمَن يُسْلِمْ وَجْهَهُ إِلَى اللَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى وَإِلَى اللَّهِ عَاقِبَةُ الأُمُورِ

اور جو شخص فرماں بردار بن کر اپنا رُخ اﷲ کی طرف کر دے، اور نیک عمل کرنے والا ہو، تو اُس نے یقینا بڑا مضبوط کنڈا تھام لیا۔ اور تمام کاموں کا آخری انجام اﷲ ہی کے حوالے ہے

آیت ۲۲   وَمَنْ یُّسْلِمْ وَجْہَہٗٓ اِلَی اللّٰہِ وَہُوَ مُحْسِنٌ: ’’اور جس شخص نے اپنا چہرہ اللہ کے سامنے جھکا دیا اور وہ احسان کی روش اختیار کرنے والا بھی ہو‘‘

        فَقَدِ اسْتَمْسَکَ بِالْعُرْوَۃِ الْوُثْقٰی: ’’تو اُس نے تھام لیا مضبوط حلقے کو۔‘‘

      اَلْـعُرْوَۃُ الْوُثْقٰی (مضبوط کنڈا یا حلقہ) سے مراد اللہ کا تعلق اور اس کا سہارا ہے۔ اس مضبوط سہارے کو تھامنے کا ذکر اس سے پہلے سورۃ البقرۃ کی آیت ۲۵۶ میں اس طرح آیا ہے: (فَمَنْ یَّکْفُرْ بِالطَّاغُوْتِ وَیُؤْمِنْ بِاللّٰہِ فَقَدِ اسْتَمْسَکَ بِالْعُرْوَۃِ الْوُثْقٰی لاَ انْفِصَامَ لَھَا) ’’اور جو کوئی انکار کرے طاغوت کا اور ایمان لائے اللہ پر اُس نے تو ایسا مضبوط حلقہ تھام لیا جو کبھی ٹوٹنے والا نہیں ہے۔‘‘

        وَاِلَی اللّٰہِ عَاقِبَۃُ الْاُمُوْرِ: ’’اور تمام معاملات کا انجام اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے۔‘‘ 

UP
X
<>