May 19, 2024

قرآن کریم > لقمان >sorah 31 ayat 11

هَذَا خَلْقُ اللَّهِ فَأَرُونِي مَاذَا خَلَقَ الَّذِينَ مِن دُونِهِ بَلِ الظَّالِمُونَ فِي ضَلالٍ مُّبِينٍ

یہ ہے اﷲ کی تخلیق ! اب ذرا مجھے دکھاؤ کہ اﷲ کے سوا کسی نے کیا پیدا کیا؟ بات دراصل یہ ہے کہ یہ ظالم لوگ کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں

آیت ۱۱  ہٰذَا خَلْقُ اللّٰہِ فَاَرُوْنِیْ مَاذَا خَلَقَ الَّذِیْنَ مِنْ دُوْنِہٖ: ’’یہ تو ہے اللہ کی تخلیق، اب تم مجھے دکھاؤ کہ انہوں نے کیا پیدا کیا ہے جو اُس کے سوا (تمہارے معبود) ہیں !‘‘

      قرآن میں مشرکین کے اس عقیدے کا بار بار ذکر ہوا ہے کہ وہ اللہ کو اس کائنات اور اس میں موجود ہر شے کا خالق مانتے تھے۔ چنانچہ یہاں ان سے یہ سوال ان کے اسی عقیدے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

        بَلِ الظّٰلِمُوْنَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ: ’’بلکہ یہ ظالم کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں۔‘‘

      دراصل اس دلیل کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ عقیدے کے اعتبار سے اگرچہ وہ لوگ اپنے چھوٹے معبود وں کو کسی چیز کا خالق نہیں مانتے تھے، لیکن وہ گمراہی میں اتنے دور جا چکے تھے کہ ایسی باتوں کی طرف کبھی متوجہ ہی نہیں ہوتے تھے۔

UP
X
<>