April 19, 2024

قرآن کریم > النمل

النمل

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

سُورۃُ النَّمْل

تمہیدی کلمات

      سورۃ النمل اس اعتبار سے پورے قرآن میں ایک منفرد سورت ہے کہ اس میں مکی سورتوں کے تین مضامین یعنی التذکیر بآلاء اللہ، انباء الرسل اور قصص النبییّن اکٹھے ہو گئے ہیں۔ ان میں سے دو مضامین پچھلی سورت یعنی سورۃ الشعراء میں بھی آئے ہیں۔ وہاں حضرت ابراہیم کا تذکرہ قصص النبییّن کے انداز میں ہے جبکہ باقی سورت پر انباء الرسل کا رنگ غالب ہے۔ اس کے مقابلے میں سورۃ النمل ان تین موضوعات کے تحت تقریباً برابر برابر تین حصوں میں تقسیم ہے۔ اس میں تین رسولوں (حضرت موسیٰ، حضرت لوط اور حضرت صالح) کے واقعات انباء الرسل کے انداز میں ہیں جبکہ حضرت سلیمان کا ذکر قصص النبییّن کی طرز پر ہے۔ آخر میں سورت کا تقریباً ایک تہائی حصہ التذکیر بآلا ء اللہ پر مشتمل ہے۔

UP
X
<>