May 17, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 96

اِدْفَعْ بِالَّتِيْ هِىَ اَحْسَنُ السَّيِّئَةَ ۭ نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا يَصِفُوْنَ

(لیکن جب تک وہ وقت نہ آئے) تم برائی کا دفعیہ ایسے طریقے سے کرتے رہو جو بہترین ہو۔ جو باتیں یہ لوگ بناتے ہیں ، ہم خوب جانتے ہیں

 آیت ۹۶: اِدْفَعْ بِالَّتِیْ ہِیَ اَحْسَنُ السَّیِّئَۃَ: «آپ مقابلہ کیجیے برائی کا اچھائی کے ساتھ۔»

            آپ ان کی شرارتوں سے خوبصورتی کے ساتھ درگزر کریں۔ ان لوگوں کا آپ کے ساتھ جیسا بھی رویہ ہو مگر آپ کو اس کا مقابلہ نیکی اور بھلائی سے ہی کرنا ہے۔ چنانچہ آ پ ان کی گالیوں کے جواب میں انہیں دعا دیں اور ان کے برا بھلا کہنے کے باوجود آپ اس کو اللہ کی طرف بلاتے رہیں۔

            : نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَصِفُوْنَ: «ہم خوب جانتے ہیں ان باتوں کو جو یہ لوگ بنا رہے ہیں۔»

            جو کچھ یہ ہرزہ سرائی کر رہے ہیں ہم اس سے خوب واقف ہیں۔ 

UP
X
<>