April 26, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 6

اِلَّا عَلٰٓى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُوْمِيْنَ

سوائے اپنی بیویوں اور اُن کنیزوں کے جو اُن کی ملکیت میں آچکی ہوں ، کیونکہ ایسے لوگ قابلِ ملامت نہیں ہیں

 آیت ۶:  اِلَّا عَلٰٓی اَزْوَاجِہِمْ اَوْ مَا مَلَکَتْ اَیْمَانُہُمْ فَاِنَّہُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَ:   «سوائے اپنی بیویوں یا اپنی لونڈیوں کے، تو ایسے لوگوں پر کوئی ملامت نہیں۔»

            ان کا چوتھا وصف یہ بیان ہوا کہ وہ صرف جائز طریقے سے اپنی جنسی خواہش پوری کرتے ہیں اور اس میں کچھ مضائقہ نہیں۔ یعنی جنسی جذبہ فی نفسہِ برا نہیں، بلکہ برائی اس کے غلط استعمال میں ہے۔ اسلام کے سوا دوسرے مذاہب میں تجرد کی زندگی بسر کرنا اور اپنے جنسی جذبہ کو، جو فطرت اور جبلت میں ایک نہایت قوی جذبہ ہے، کچلنا ایک اعلیٰ ترین روحانی قدر قرار دیا جاتا ہے، جبکہ اسلام دین فطرت ہے، چنانچہ وہ اس فطری و جبلی جذبہ کو بالکلیہ کچلنے اور دبانے کو قطعاً پسند نہیں کرتا۔ اس کا منشا و مدعا یہ ہے کہ اس جذبہ کی تسکین کے لیے جائز اور حلال راہیں اختیار کی جائیں۔ نکاح کو اسی لیے نبی اکرم نے اپنی سنتوں میں سے ایک سنت قرار دیا ہے۔ چنانچہ یہاں جنسی تسکین کے جائز راستوں کے لیے «غَیْرُ مَلُوْمِیْنَ» کا اسلوب اختیار کیا گیا ہے۔ 

UP
X
<>